غیرقانونی امیگریشن برداشت نہیں، دستاویزات کے بغیر کسی کو سفر کی اجازت نہ دی جائے: وزیر داخلہ
لاہور میں وفاقی وزیرداخلہ کا دورہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں کی جائے گی، ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے وزیرِ دفاع اور آرمی چیف سے ملاقات
ائیرپورٹ کا اچانک معائنہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیزپاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائیرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، دونوں وزراء 2 گھنٹے تک لاہور ائیرپورٹ پر موجود رہے اور امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس لاہور میں 55 لاکھ کی ڈکیتی کے واقعے میں اہم پیشرفت
امگریشن کاونٹرز پر رش
اس موقع پر وزیر داخلہ نے امیگریشن کاونٹرز پر رش دیکھ کر اظہار ناراضگی کیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج؛ فرد جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج، علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ
مسافروں سے گفتگو
وفاقی وزرا نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی، امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا، وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیٹکرسٹیکرز چیک کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں سموگ ایمرجنسی کیخلاف ورزی پر چار سکول سیل
امریکن کے لیے اقدام
اس دوران ڈرائیور کی ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر روک دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ پروٹیٹکر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس شروع، وزیر خزانہ بجٹ 26-2025 پیش کر رہے ہیں
مبینہ ملی بھگت کا انکشاف
رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے بیرون ملک جانے والے مسافر کو امیگریشن کاونٹر پر روکا گیا اور آف لوڈ کیے گئے مسافر کو نجی کمپنی کو ادا کی گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چنگن نے کاروان کا نیا ماڈل لانچ کر دیا
اہلکاروں کی حوصلہ افزائی
وفاقی وزیرداخلہ نے دونوں نوجوانوں کو روکنے والے امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر شاباش دی، اپنی جیب سے انعام دیا اور تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دینے کا اعلان کیا۔
سخت اقدامات کا عزم
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیرقانونی امیگریشن قطعاً برداشت نہیں ہوگی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔








