راجستھان میں اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا
خوفناک حادثہ راجستھان میں
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک کار کی اونٹ سے ٹکر ہوگئی اور اونٹ گاڑی کی چھت توڑ کر اندر پھنس گیا، حادثے میں ڈرائیور اور اونٹ دونوں زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: جھکنا، بک جانا یا ڈرنا کبھی نہیں سیکھا۔ 10 سال سزا عمران خان سے وفاداری کی وجہ سے دی گئی، زرتاج گل
حادثے کی تفصیلات
واقعے کی ویڈیو اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اونٹ کا سر اور اوپری دھڑ کار کی چھت اور ونڈ اسکرین توڑتے ہوئے اندر گھس گیا اور جانور مسلسل خود کو آزاد کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی رسیدیں جاری کرنے پر ریسٹورنٹس سیل
چوٹیں اور نقصان
عینی شاہدین کے مطابق ایک اونٹ اچانک سڑک پر آگیا، جس کے باعث گاڑی کے ڈرائیور کو بریک لگانے کا موقع نہ ملا اور گاڑی زور دار ٹکر کے باعث تباہ ہوگئی، اس کا بمپر، بونٹ اور ونڈ اسکرین مکمل طور پر چکنا چور ہوگئے۔
ٹکر کی شدت سے گاڑی کی چھت اور فرنٹ شیشہ ٹوٹ کر اندر دھنس گئے، جس کے باعث اونٹ گاڑی میں بری طرح پھنس گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سب سے طویل پلیٹ فارم روہڑی اسٹیشن جبکہ دنیا کا سب سے لمبا پلیٹ فارم بھارتی شہر گورکھ پور کا ہے جسکی لمبائی روہڑی سے دو گنا زیادہ ہے۔
فوری امداد
حادثے کے بعد مقامی لوگ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمی ڈرائیور کو گاڑی سے نکال کر ابتدائی طبی امداد دی گئی، جس کے بعد اسے جودھپور منتقل کردیا گیا، رپورٹس کے مطابق ڈرائیور رام سنگھ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔
اونٹ کی رہائی
اونٹ تقریباً دو گھنٹے تک گاڑی کے اندر پھنسا رہا، بعد ازاں مقامی حکام اور علاقہ مکینوں نے مشترکہ کوششوں سے اسے نکالا، کار کا حصہ کاٹنے کے لیے مشین کی مدد بھی لی گئی۔








