کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن ہوگا: کین کمشنر پنجاب
کین کمشنر پنجاب کا ایکشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کین کمشنر پنجاب نے کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں میں سیفٹی اسٹینڈرڈز کی عدم موجودگی یا خلاف ورزی پر 3 سال قید اور ایک کروڑ روپے تک جرمانے کی سزا
کرشنگ کی ڈیڈ لائن
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب میں کرشنگ شروع کرنے کی حکومتی ہدایت کے باوجود زیادہ تر شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کرنے سے انکار کر دیا۔ حکومت پنجاب نے کرشنگ شروع کرنے کے لیے 15 نومبر کی ڈیڈ لائن دی تھی مگر پنجاب کی 41 میں سے صرف 5 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ڈویژن میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح
چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا خدشہ
کین کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ کرشنگ شروع نہ کرنے والی ملوں کے خلاف آج سے ایکشن شروع کر دیا جائے گا۔ حکومت کی ڈیڈ لائن پر صرف شریف فیملی کی شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کی ہے، جبکہ بیشتر ملوں کے نہ شروع ہونے کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روزانہ کے ہزاروں ڈالرز کمانے والا لڑکا، جس کا باپ ریلوے میں ایک چھوٹا سا ملازم تھا، کیسے؟ جانیے
کسان اتحاد کا ردعمل
ادھر کسان اتحاد کے چیئر مین خالد باٹھ کا کہنا ہے کہ مل مالکان کرشنگ میں تاخیر کر کے گنا سستے داموں خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
چینی کی موجودہ قیمتیں
یاد رہے کہ اس وقت ملک بھر میں چینی 200 سے 229 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔








