وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کیس لسٹ جاری
وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کازلسٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کازلسٹ جاری کردی گئی۔
مقدمات کی سماعت کا شیڈول
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں 3 بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
بنچز کی تشکیل
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات سنیں گے، جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی کورٹ روم نمبر دو میں مقدمات سنیں گے۔ اس کے علاوہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل بنچ کورٹ روم نمبر 3 میں سماعت کرے گا۔








