تیسرے میچ سے قبل سری لنکا کو دھچکا، کپتان چریتھ اسالنکا بخار میں مبتلا ہو گئے
سری لنکا کو دھچکا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تیسرے میچ سے قبل سری لنکا کو دھچکا لگ گیا، کپتان چریتھ اسالنکا بخار میں مبتلا ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بیوروکریسی سے دفعہ 144 اور کرفیو نافذ کرنے کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ
کھلاڑیوں کی صحت کی صورتحال
سری لنکن میڈیا کے مطابق ونند وہسارنگا کو ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا ہے، جبکہ سری لنکا ٹیم کے متعدد کھلاڑی بھی وائرل انفیکشن کا شکار ہیں۔ چریتھ اسالنکا کی جگہ کوشل مینڈس کا کپتانی کرنے کا امکان ہے۔
میچ کی تفصیلات
یادرہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے، پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔








