جوڈیشل کمپلیکس سے قبل خودکش بمبار کہاں حملہ کرنا چاہتا تھا؟ گرفتار ملزمان کے دوران تفتیش اہم انکشافات

خودکش حملہ آور کے سہولت کار کی گرفتاری

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خودکش حملہ آور کے گرفتار سہولت کار اور ہینڈلر نے تحقیقات میں اہم انکشافات کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سفاک شخص کا اپنی 2 کم عمر سوتیلی بیٹیوں پر بدترین تشدد

فیض آباد ناکے پر حملہ کی کوشش

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے جوڈیشل کمپلیکس سے پہلے فیض آباد ناکے کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ خودکش حملہ آور فیض آباد ناکے پر حملے کے لیے پہنچ چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب حکومتوں میں شامل ہوسکتی ہے، خواجہ آصف کی ’’سیاسی کیلکولیشن‘‘

دھماکے کی ناکامی اور واپسی

تفتیشی ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکا کرنے کی کوشش کے دوران خودکش حملہ آور بارودی مواد کی پن نہ نکال سکا، جس کی وجہ سے وہ دھماکے میں ناکام رہا اور واپس راولپنڈی چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا منصب بہت ہی سنجیدگی کا متقاضی ہے، ٹکراؤ کسی بھی صورت مسئلے کا حل نہیں ہوسکتا، ایمل ولی خان

جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والا حملہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند دن بعد جوڈیشل کمپلیکس پر خودکش حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: معلومات تک رسائی عوامی اعتماد اور بہتر فیصلہ سازی کیلیے ناگزیر ہے:وزیر اعلیٰ مریم نواز

افغانستان سے تعلق

خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان کے علاقے ننگر ہار سے تھا۔ گرفتار سہولت کار اور ہینڈلرز بھی افغانستان میں فتنۃ الخواج کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں تھے، اور افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر مسلسل ہدایات دے رہے تھے۔

ٹی ٹی پی کمانڈر کی ہدایت

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر سعید الرحمان عرف "داد اللہ" نے ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے رابطہ کر کے اسلام آباد میں خودکش حملہ کرنے کی ہدایت کی۔ داد اللہ نے ساجد اللہ عرف "شینا" کو خودکش بمبار عثمان عرف "قاری" کی تصاویر بھی بھیجیں تاکہ وہ اسے پاکستان میں وصول کرے۔ خودکش بمبار عثمان عرف "قاری" کا تعلق شینواری قبیلے سے تھا اور وہ ننگرہار، افغانستان کا رہائشی تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...