اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی جانب سے پرتپاک استقبال، سلامی دی
اردن کے بادشاہ کا دورہء پاکستان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورہء پاکستان پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایسے مرد، خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں جو ۔ ۔ ۔ اداکارہ اریج چوہدری نے بھارتی صحافی کو انٹرویو میں دل کی بات بتادی
پرتپاک استقبال
اس سے قبل پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی جانب سے اردن کے بادشاہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ جے ایف7 تھنڈر اور ایف6 فالکن طیاروں کے 6 رکنی دستے نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو سلامی دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے سفاری پارک میں ہتھنی سونیا مر گئی
ویڈیو میں منظر عام
سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر اردن کے بادشاہ کے طیارے کو حصار میں لے کر انکا استقبال کیا۔ یادرہے کہ شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین ہاشمی بادشاہت کے سلسلے سے ہیں۔ پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال پاکستان اور اردن کے گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دارالحکومت کو اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے، شبر زیدی
دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی
پاک فضائیہ کے فارمیشن لیڈر نے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کو پاک افواج کی جانب سے گرمجوشی سے سلامی پیش کی، یہ والہانہ استقبال دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار اور دونوں ممالک کے مابین پائیدار دوستی اور بھائی چارے کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل مینجمنٹ نے 11ویں ایڈیشن کیلئے شیڈول فائنل کرلیا
پاک فضائیہ کی صلاحیتیں
جے ایف7 تھنڈر اور ایف6 فالکن جدید ترین ملٹی رول لڑاکا طیارے ہیں جو پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کو فضائی سلامی پیش کرنا جذبہ خیر سگالی کی روایات کا عکاس ہے۔
ویڈیو ملاحظہ کریں








