سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں مل گئیں
سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کپتان سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمے داریاں مل گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات
پاکستان شاہینز اور انڈر19 کی نگرانی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر19 کے معاملات دیکھیں گے۔ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر19 کے کوچز کی کارکردگی پر نظر رکھیں گے۔
دوروں اور ٹریننگ کے معاملات
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سرفراز احمد پاکستان شاہینز اور انڈر19 کے دوروں کے معاملات دیکھیں گے، سرفراز احمد پاکستان میں ٹریننگ اور سیریز میں بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے۔








