کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک
آتشزدگی کا واقعہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں میمن گوٹھ درسانو چنو میں باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور4 بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے: اعظم سواتی
آگ لگنے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے میمن گوٹھ درسانو چنوحاجی راضو گوٹھ میں باڑے میں آچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس چھپانے اور ڈیجیٹل نظام نہ اپنانے پر ’کابل ریسٹورنٹ‘ کا اوپن ایریا سیل کر دیا گیا
علاقہ مکینوں کی کوششیں
باڑے میں آگ بھڑکتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پرجمع ہوگئی اورعلاقہ مکینوں نے اپنے مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے 150 ملکوں کو وارننگ دے دی
مالی نقصان
اس دوران باڑے میں موجود بیشتر مویشوں کو بھی بچایا لیا گیا، باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور 4 بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا
انسانی جانوں کا نقصان
آتشزدگی کے دوران کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا، فوری طور پر باڑے میں آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی۔
پولیس کی کارروائی
جلنے والا باڑا پیر بخش بلوچ نامی شہری کا بتایا جاتا ہے، باڑے میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔








