کراچی: سندھی گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی واردات
چوری کی واردات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں سندھی گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھرپارکر : گرمی کی شدت سے مزید 12 مور ہلاک
چوری کی تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیدل مسرور نے اپنا پلاٹ 70 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا، بیدل مسرور کے مطابق رقم 2 حصوں میں تقسیم کر کے کنستر میں رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ؛ 427 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم صرف 2 رنز پر ڈھیر
چوری کی تاریخیں
حکام نے کہا کہ 12 نومبر کو 30 لاکھ کی رقم چوری ہوئی، جس کی رپورٹ درج کرائی گئی، 13 نومبر کو مزید 40 لاکھ روپے بھی چوری ہوگئے۔
پولیس کی تفتیش
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیدل مسرور کے گھر میں چوری کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، کرائم سین یونٹ نے شواہد حاصل کیے ہیں، جیو فینسنگ بھی کروائی ہے۔








