وفاقی حکومت کا پیٹرول پر لیوی میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹر کا اضافہ
وفاقی حکومت کا پیٹرول پر لیوی میں اضافہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی کی شرح میں اضافہ کر کے عوام کو ریلیف سے محروم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر، آج سے سکولوں کے اوقات تبدیل
لیوی کی نئی شرحیں
دستاویز کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر لیوی 1 روپے 60 پیسے فی لیٹر بڑھا دی۔ آئندہ 15 روز کیلیے اس پر ایکسٹرا مارجن بھی 3 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود وہ 5 اقدامات جو اب بھی برقرار ہیں
پیٹرول کی قیمت میں تبدیلی
اے آر وائے نیوز کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح 78 روپے 2 پیسے سے بڑھا کر 79 روپے 62 پیسے ہوگئی۔ تاہم، ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے کی موجودہ شرح برقرار رکھی گئی۔ پیٹرول پر فریٹ مارجن کی شرح 8 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیا دنیا کی طاقتور آواز ہے: سید ثاقب زبیر
ڈیزل پر لیوی کی کمی
دستاویز کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 1 روپے 60 پیسے کم کر دی گئی۔ نئی لیوی کی شرح 77 روپے 1 پیسے سے کم ہو کر 75 روپے 41 پیسے ہوگئی۔ ڈیزل پر فریٹ مارجن 1 روپے 82 پیسے اور ایکسٹرا مارجن 24 پیسے فی لیٹر کم کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کر سکتا ہے؟
ڈیزل کی مارجن کی تفصیلات
ڈیزل پر فریٹ مارجن 4 روپے 31 پیسے فی لیٹر، ڈسٹری بیوٹرز مارجن 7 روپے 87 پیسے اور ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مارجن
اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن کی شرح 5 پیسے فی لیٹر ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی جبکہ دونوں مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔








