جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
آرمی چیف کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بیان دیا ہے کہ اللہ کے حکم اور اس کے فرمان کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سربلند کیا۔
یہ بھی پڑھیں: If I Were President, Hamas or Hezbollah Wouldn’t Attack Israel: Trump
جنگ میں کامیابی
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو نشان امتیاز عطا کرنے کے موقع پر گفتگو کی اور کہا کہ اللہ نے پاکستان کو جنگ کی صورت میں سربلند کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان
پاکستان کا امن پسند موقف
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور جنگ مسلط کرنے والوں کو اسی طرح جواب دیں گے جیسا مئی میں دیا تھا۔ مسلمان جب اللہ پر بھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے۔
فوج کی قوت
فیلڈ مارشل نے کہا کہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ پاکستان نے اپنے دشمن کو دھول چٹائی ہے۔ یہ فوج اللہ کی فوج ہے اور ہمارے سپاہی اللہ کے نام پر لڑتے ہیں۔








