مری گلاس ٹرین منصوبے کے روٹ کو اسلام آباد ائیرپورٹ تک بڑھانے پر غور
مری گلاس ٹرین منصوبہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مری گلاس ٹرین منصوبے کے روٹ کو اسلام آباد ائیر پورٹ تک بڑھانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا
روٹ کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت راول جھیل پارک اور بھارہ کہو بائی پاس سے مری تک گلاس ٹرین سروس کے آغاز کی تیاری کر رہی ہے۔ مری گلاس ٹرین منصوبے کے کنسلٹنٹ نے سی ڈی اے کو تجویز دی ہے کہ منصوبے کے مجوزہ روٹ کو فیض آباد کے راستے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک بڑھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں مسافر گاڑی کھائی میں گر گئی، 7افراد جاں بحق
اجلاس کی تفصیلات
یہ تجویز پنجاب حکومت، نیسپاک اور سی ڈی اے کے حالیہ ہونے والے اجلاسوں میں پیش کی گئی۔ اس دوران منصوبے کے اگلے مرحلے پر کام میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: روہی وال پل بحال، پاک فوج کی 6 ریسکیو ٹیمیں دریائے ستلج و راوی پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف
فزیبلٹی اسٹڈی
بتایا گیا ہے کہ منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی پہلے ہی مکمل ہے۔ موجودہ منصوبے کے تحت ٹرین بھارہ کہو بائی پاس سے مری کے پنڈی پوائنٹ تک 40 کلو میٹر طویل روٹ پر چلے گی۔
سرگرمیاں اور ملاقاتیں
وزیراعلیٰ کے مشیر شاہد اشرف تارڑ کی سربراہی میں پنجاب حکومت کے وفد نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور بورڈ ممبران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب حکام نے مری گلاس ٹرین کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے منسلک کرنے کی تجویز پیش کی۔








