روس نے یوکرین کے جنوبی محاذ پر 2 مزید دیہات پر قبضے کا دعویٰ کر دیا
روس کا یوکرین میں نئی پیش قدمی
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی فوج نے اتوار کے روز یوکرین کے جنوبی علاقے میں 2 نئے دیہات پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جہاں روسی دستے تعداد اور اسلحے میں برتری کے باعث آہستہ آہستہ پیش قدمی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف اہم فیصلہ، ہر دکان پر سرکاری نرخنامہ نمایاں آویزاں کرنے کا حکم
زاپوریژیا ریجن میں کنٹرول
روسی وزارت دفاع نے ٹیلیگرام پر جاری بیان میں کہا کہ زاپوریژیا ریجن میں ریونوپیلیا (Rivnopillia) اور مالا توکماچکا (Mala Tokmachka) کے دیہات پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے 3 رافیل سمیت پانچ طیارے کتنے ناٹیکل میل اور کتنی بلندی پر گرائے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔
مشرقی اور جنوبی محاذوں کی صورتحال
’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق اگرچہ زاپوریژیا کا محاذ مشرقی یوکرین کے مقابلے میں نسبتاً کم فعال ہے، لیکن روسی افواج دونوں محاذوں پر مسلسل آگے بڑھ رہی ہیں۔ مشرقی محاذ پر لڑائی کا مرکز پوکرُوفسک نامی اہم لاجسٹک شہر ہے، جہاں گزشتہ چند ہفتوں میں سیکڑوں روسی فوجی داخل ہو چکے ہیں، جس سے یوکرینی دفاع کمزور پڑ رہا ہے۔
امن مذاکرات کی کیفیت
ادھر کیف اور ماسکو کے درمیان امن مذاکرات بدستور تعطل کا شکار ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان طے شدہ بوداپیسٹ سمٹ بھی نہیں ہو سکی۔








