ڈبے کو اچھی خاصی مصنوعی بارش سے گزارا جاتا ہے، ذرا ٹھہرئیے، اتنی آسانی سے یہ کام نہیں ہونیوالا، کچھ توقف کیجیے، ایک اور انتہائی ضروری کام ہوتا دیکھیے۔

مصنف:

محمد سعید جاوید
قسط: 311

یہ بھی پڑھیں: امریکہ بار بار پاکستان کی تعریفیں کیوں کر رہاہے؟ اعزاز سید کا وی لاگ میں انکشاف

اگلی شاپ میں کام

اگلی شاپ میں کوچز میں بہت سارا کام ہوتا ہے۔ یہاں تمام کھڑکیاں اور دروازے نصب کیے جاتے ہیں جو وہیں فیکٹری میں ہی ایک دوسری شاپ سے تیار ہو کر آتے ہیں۔ اسی دوران اس میں جگہ جگہ لگنے والے ہینڈل، چٹخنیاں، اور اسی قسم کے چھوٹے سامان کی تنصیب کر کے ایئر کنڈیشنڈ کے پائپ اور جالیاں نصب کر دی جاتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی مسافروں کی نشستیں بھی لگنا شروع ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا

فولادی کام کے بعد

فولادی کام مکمل ہونے کے بعد اسے اگلی شاپ میں روانہ کر دیا جاتا ہے جہاں اس کے اندر لکڑی کا سارا کام ہوتا ہے، جس میں لکڑی کے پینل، دروازے، میز اور اسی قسم کی اور چیزوں کی تنصیب کر کے اسے آخری شاپ یعنی رنگ و روغن کرنے والے محکمے کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔ جو ابتدائی مراحل میں ساری کوچ کی اچھی طرح رگڑائی کر کے، اس پر رنگ چڑھانے کے لیے اس کی بھرائی کی جاتی ہے اور پھر کیمیاوی بنیاد بناکر اسے کچھ دنوں کیلئے خشک ہونے کی خاطر چھوڑ دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

رنگ و روغن کی تکمیل

آخری مراحل پر رنگ و روغن کا کام مکمل کر دیا جاتا ہے جس میں کوچ کے باہر ضروری لکھائی بھی شامل ہوتی ہے۔ جب باہر یہ کام ہو رہا ہوتا ہے تو اسی دوران کوچ کے اندر بجلی کا سامان، پنکھے، روشنیاں اور سوئچ وغیرہ لگ جاتے ہیں۔ کوچ کی حتمی تیاری میں رنگ و روغن کے کام کو سیٹ ہونے میں تین ہفتے لگ جاتے ہیں۔ اس دوران اس کا دوسرا کام بھی مکمل ہو جاتا ہے اور یہ کوچ اب محکمے کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ تدارک کیس: موسم سرما کی تعطیلات 10 جنوری تک بڑھانے کی تجویز

آخری مرحلے کی اہمیت

مگر ذرا ٹھہرئیے، اتنی آسانی سے تو یہ کام نہیں ہونے والا، ابھی کچھ توقف کیجیے اور اس پر ایک اور انتہائی ضروری کام ہوتا ہوا دیکھئے۔ آخری مرحلہ بڑا ہی دلچسپ مگر بے حد ضروری ہوتا ہے۔ وہ کچھ یوں کہ کوچ کی چھتوں یا دیواروں کی ویلڈنگ کرتے وقت اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ کہیں ان میں، اور خصوصاً چھت کی چادر میں کوئی سوراخ نہ رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 50 جنگی جہازوں، 8 جدید آبدوزوں نے بھارت کی نیندیں حرام کردیں

مصنوعی بارش کا امتحان

اس کے لیے ڈبے کو ایک بار اچھی خاصی مصنوعی بارش کے ماحول سے گزارا جاتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ٹپکاؤ کی وجہ سے پانی کوچ کے اندر نہ آسکے۔ اس امتحان سے نکل کر ہی متعلقہ محکمے کو کوچ کی تیاری کی اطلاع کر دی جاتی ہے، وہاں سے ایک انجن آتا ہے اور وہ اس نئی نویلی اور سجی بنی دْلھنیا کو اپنے پیچھے لگا کر لے جاتا ہے اور پھر ٹھکانے پر پہنچاتے ہی وہ اس کو بھی کسی گاڑی میں جوت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: ڈانس پارٹی پر چھاپہ، متعدد لڑکے، لڑکیاں گرفتار

فیکٹری کی گنجائش

فی الحال اس فیکٹری میں ایک مہینے میں تقریباً 10، اور سال بھر میں 120 کوچ تیار کرنے کی گنجائش ہے۔ 30 جون 2019ء تک 4375 کوچز پر کام کیا گیا ہے جس میں سے 2173 بالکل نئی بوگیاں تیار ہوئی ہیں جب کہ 1990ء پرانی اور بوسیدہ بوگیوں کو مکمل طور پر بحال کیا گیا ہے اور 212 کی عمومی مرمت کی گئی ہے۔

نئی ”ایم ایل 1“ کا آغاز

جلد ہی جب نئی ”ایم ایل 1“ کا آغاز ہو گا تو سفر مختصر اور سہل ہو جانے کی وجہ سے مسافر اور گاڑیوں کی تعداد بڑھے گی جس کے لیے زیادہ بوگیوں کی ضرورت ہو گی۔ جس کی ابھی سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور پھر ضرورت کے مطابق نئی مشینری بھی درآمد کی جائے گی تاکہ بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...