دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ڈیٹا لینا ضروری ہے، عطا تارڑ
وزیر اطلاعات کی گفتگو
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ ڈیٹا نادرا کا ہو یا ایف بی آر کا، اس کی حفاظت کی ذمے داری ریاست کی ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ڈیٹا لینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم کر دیا گیا، گرین شرٹس سیمی فائنل کے دوڑ سے باہر
تارڑ کا موقف
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کے دوران عطاء تارڑ نے کہا کہ کیمرے لگے ہوں تو کوئی بھی کہیں جا رہا ہو، شناخت کرنا آسان ہوتا ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ڈیٹا لینا ضروری ہے، لندن، نیویارک، ٹوکیو، بیجنگ میں جرائم کا کھوج سیف سٹی کیمروں کی مدد سے لگایا جاتا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے یہ اقدامات کریں۔ ضروری ہے کہ ناصرف گاڑیوں پر ایم ٹیگ ہو بلکہ ریڈ ٹیگ بھی ہو۔
ڈیٹا کی اہمیت
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ریڈ ٹیگ کے تحت کوئی بھی ٹیننٹ اپنا ڈیٹا جمع نہیں کراتا۔ ڈیٹا کی حفاظت ریاست کی ذمے داری ہے، چاہے وہ نادرا کا ہو یا ایف بی آر کا۔ پولیس اور سول انتظامیہ کو اختیار دیا جاتا ہے کہ یہ رجسٹریشن ضروری ہے۔ یہ ضروری اس لیے ہے کہ دہشت گرد کہیں پناہ لیتے ہیں، وہاں سے نکلتے ہیں اور دھماکا کر دیتے ہیں۔








