انسانیت کے خلاف جرائم، حسینہ واجد کے خلاف اہم مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
شیخ حسینہ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مقدمے کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن: مشاہد سید نے 5 نکاتی منصوبہ پیش کردیا
مقدمے کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ ہے۔ استغاثہ نے حسینہ کے لیے سزائے موت کی درخواست کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگر، دو افراد ہلاک
الزام اور اس کے نتائج
شیخ حسینہ پر 2024 میں طلباء تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دینے اور وسیع پیمانے پر ہلاکتوں کا الزام ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مظاہروں کے دوران 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: توانائی کے میدان میں نیا انقلاب، چین نے بڑے پیمانے پر سوڈیم سالٹ بیٹریز کی پیداوار شروع کر دی ، ان میں کیا خاص بات ہے؟ حیرت انگیز معلومات
ملک میں جاری صورتحال
دوسری جانب شیخ حسینہ کے خلاف عدالتی فیصلہ آنے سے قبل بنگلہ دیش میں پرتشدد واقعات کی لہرجاری ہے، کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
احتجاجی اقدامات اور حفاظتی تدابیر
عوامی لیگ نے مقدمے کے خلاف احتجاج کے لیے ملک گیر ’’لاک ڈاؤن‘‘ کا اعلان کر رکھا ہے۔ کشیدگی کے پیش نظر حکومت نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے اور دارالحکومت میں 400 فوجیوں کو بھی تعینات کر دیا ہے.








