سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
انتقال کی خبر
گجرات (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی اعزاز سید صدر آصف علی زرداری کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر پر ڈٹ گئے
علاج کی تفصیلات
اہلِ خانہ کے مطابق نوابزادہ مظہر علی خان لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ان کی نمازِ جنازہ کل تین بجے آبائی گاؤں اجنالہ میں ادا کی جائے گی۔
سیاسی کیریئر
گجرات سے تعلق رکھنے والے نوابزادہ مظہر علی خان ایک نمایاں سیاسی شخصیت تھے۔ ان کا تعلق گجرات کے مشہور نوابزادہ خاندان سے تھا۔ مظہر علی خان مرحوم پہلی مرتبہ ایم پی اے اور پھر 1985 اور 2013 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ایم این اے بنے۔







