سموگ پر قابو پانے اور فضائی بہتری میں ہر سال بتدریج بہتری آئے گی، سموگ پیشگوئی مرکز کی رپورٹ
پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کی پیشرفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں ماحولیاتی بہتری اور سموگ میں کمی کے ادارے نے سال 2024 اور 2025 کے نومبر کے 14 دن کا موازنہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی کے حکمران شیخ محمد کے پوتے نے برطانیہ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
سموگ کی شدت میں کمی
سموگ پیشگوئی مرکز کی رپورٹ کے مطابق یکم نومبر سے 14 نومبر کے دوران گزشتہ اور رواں سال میں نمایاں بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔ 14 دن کے دوران پنجاب کے تمام اضلاع کی سیٹلائٹ تصاویر کا ڈیٹا ماضی کی نسبت صورتحال میں بہتری دکھا رہا ہے۔ سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر فضائی بہتری کے لیے گراؤنڈ ورک کی کامیابی کا ثبوت ہیں، جبکہ گزشتہ سال کے 14 دن کے دوران سموگ کی شدت دیکھی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چنگان نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ‘اوشان X7’ کی قیمت میں زبردست کمی کا اعلان
فضائی معیار کی بہتری میں مسلسل عمل
سموگ پیشگوئی مرکز کی رپورٹ کے مطابق سموگ پر قابو پانے اور فضائی بہتری میں ہر سال بتدریج بہتری آئے گی۔ فضائی معیار کی بہتری ایک مسلسل عمل ہے، اور ڈیٹا کے مطالعے سے بھٹوں سے اٹھنے والے دھوئیں میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے صورتحال گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں بہتری دکھا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا معروف براڈکاسٹر یاسمین طاہر کے انتقال پر اظہار افسوس
جدید ٹیکنالوجی اور اس کے فوائد
آلودگی جانچنے کے جدید سینسرز کی تنصیب اور اسٹیشنز کا قیام فضائی بہتری اور سموگ پر قابو پانے کی کوشش میں ایک سنگ میل کہا جا سکتا ہے۔ ماضی میں جدید آلات اور مشینری کا استعمال نہیں ہو رہا تھا جس سے صورتحال کی نگرانی اور ڈیٹا کی فراہمی ممکن نہیں تھی۔ گاڑیوں اور صنعتوں کے دھوئیں کی پڑتال اور عالمی معیار کے طریقوں کو اختیار کرنے سے بہتری کا عمل شروع ہوا۔
امید افزا رجحانات
یہ توقع درست نہیں ہوگی کہ چند ماہ میں موسمیاتی تغیر کے مقابلے میں سو فیصد نتائج برآمد ہوں گے۔ فصل کی باقیات جلانے کے تدارک میں 65 فیصد کمی آنے کی سپارکو کی رپورٹ حوصلہ افزا رجحان کی عکاسی کرتی ہے۔








