ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج تھوڑا سا آزمائشی دن لگ رہا ہے آپ کو صبح ہی صدقہ دے کر چلنے کا مشورہ ہے۔ اس وقت بدنظری جیسی کیفیت بھی ہے۔ سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی ایم کمپلینٹ سیل کا انچارج بن کر سرکاری افسروں کو بلیک میل کرنے والا نوسرباز گرفتار
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں ابھی کشیدگی دکھائی دیتی ہے۔ بات بگڑ سکتی ہے، غصہ قابو میں رکھیں ورنہ مسئلہ قابو میں نہیں آئے گا۔ خاموشی سے صرف اپنے رزق پر توجہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں میڈیا اور انفارمیشن لٹریسی فریم ورک پر قومی مکالمہ منعقد
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے بہت قریب ہے۔ بچ کر چلیں ورنہ وہ آپ کو نقصان دے سکتا ہے۔ صورتحال کمزور ہے، آپ کو خطرہ محسوس ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: دوستی اور بھائی چارے کی خوبصورت جھلک، بنگلہ دیش میں مذہبی محفل میں ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے لگ گئے
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جن افراد نے اپنے لئے نیا کام شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے وہ بسم اللہ کریں، انشاءاللہ اُن کو فائدہ ملے گا اور جس بھی کام میں رکاوٹ تھی وہ بھی دور ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی رواں سال پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کی پیشگوئی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ جلد بازی میں فیصلہ کرنا چاہ رہے ہیں وہ خود کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ ابھی ایسا نہ کریں، سب کچھ قسمت کے سپرد کر دیں، وہی بہتر فیصلہ کر دے گی انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج ایک طرف سے کچھ فائدہ حاصل ہونے کا امکان ہے اور جو خطرہ آپ کے اندر ہے وہ اس کو نکال دیں۔ انشاءاللہ جو کام ہو گا، منشاء کے مطابق ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی عمران خان کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں: مریم وٹو
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں، پٹھوں اور معدے کے امراض تنگ کر سکتے ہیں اور اپنوں کی طرف سے مخالفت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ آپ کو بہت سنبھل کر چلنا ہے چند دن۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد آنیوالے ایم این اے یا ایم پی اے کیساتھ کیا ہو گا ۔۔؟ فیصل واوڈانے بتا دیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بندش تو نہیں، البتہ بدنظری ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ آپ دوسروں کے سامنے بہت زیادہ اوپن ہو جاتے ہیں۔ پھر نظر لگ جاتی ہے تو بڑا پچھتاوا ہو جاتا ہے۔ فی الحال صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فوجی عدالتوں میں منصفانہ ٹرائل ہوتا ہے،وکیل خواجہ حارث
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو جس شخص نے تنگ کیا ہوا تھا وہ اب خود ہی بھاگ جائے گا اور آپ کا بند راستہ کھل جائے گا۔ اس وقت حالات بہتری کی طرف جانا شروع ہو گئے ہیں، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: انتہائی دردناک لمحہ تھا، مومنہ اقبال کا جنس سے متعلق جعلی ویڈیو پر ردعمل
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں، دل ہے کہ آپ کے قابو میں نہیں رہتا۔ یہ دل ہی کسی دن آپ کے لیے بڑی مشکل کھڑی کر سکتا ہے۔ آپ لگام ڈالیں اس کو ورنہ مسئلہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں گھریلو جھگڑے پر ملزم نے فائرنگ کر کے والد اور بیوی کو قتل کردیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کافی دن سے کسی الجھن یا مشکل کا شکار ہیں، وہ انشاءاللہ اب اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور آج کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کی امید ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کچھ وقت درکار ہے، ابھی جلد بازی سے کام نہ لیں، نارمل نہیں ہیں۔ اندرون خانہ سخت مخالفت چل رہی ہے۔ آپ کو روزانہ "یا حی ّ یا قیوم" کا ورد ہر وقت کرنے کا مشورہ ہے۔








