سری لنکا سے سیریز جیت کر کپتان شاہین آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی دل کھول کر تعریف کردی
کپتان کی تعریف
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے ہمیشہ پرفارمنس دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ کر لیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
پریس کانفرنس کی اہم باتیں
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران شاہین آفریدی نے کہا کہ قومی اسکواڈ میں موجود جونیئر کھلاڑی بھی اچھا کھیل رہے ہیں، سینئرز کا ٹیم میں ہونا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور رضوان نے ہمیشہ پرفارمنس دی، سٹار بیٹر کی سنچری کا کافی وقت سے انتظار کر رہے تھے۔
بابر اعظم کی محنت
پاکستانی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے محنت کی ہے، خود پر بھروسہ کیا، وہ نیٹس میں بہت فوکس ہو کر تیاری کرتے رہے۔








