پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان
یوم تاسیس کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی نے 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی کلیئرنس ہونے تک کوئی افغان باشندہ اسلام آباد میں نہیں رہے گا
یوم تاسیس کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کے حوالے سے پروگرام کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دلوں کے بادشاہ: نہرو اور ان کے درزی کی کراچی میں دکان کا قصہ
انتظامات کی ہدایت
انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی کے تمام ضلعی عہدیداران اپنے اپنے اضلاع میں یوم تاسیس کے انتظامات کریں۔
جدوجہد کی روشنی
ہمایوں خان نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر مشتمل پاکستان پیپلزپارٹی کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے۔








