جسٹس اقبال کی پی پی 98 میں ضمنی انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں حلقہ پی پی 98 فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کرانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی تاہم جسٹس چوہدری اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک

وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کا جواب

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت اس سے قبل وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر چکی ہے۔ درخواست گزار سابق رکن اسمبلی جنید افضل ساہی نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ حلقہ پی پی 98 سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم انسدادِ دہشتگردی عدالت نے انہیں 9 مئی کے مقدمے میں سزا سنائی جس پر انہیں نااہل قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم تکبیر: 27سال گزر گئے آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اورسربلند رہے گا:مریم نواز

نااہلی کے خلاف اپیل

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نااہلی کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر ہے جس کا ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایسے میں الیکشن کمیشن نے قبل از وقت حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہونڈائی پاکستان آج ٹوسان ہائبرڈ آفیشلی طور پر لانچ کرے گی۔

ضمنی انتخابات کا شیڈول

پی پی 98 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہونا مقرر ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمنی انتخابات کا شیڈول کالعدم قرار دے کر انتخابات روکنے کا حکم دیا جائے۔

جسٹس چوہدری اقبال کی معذرت

آج لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...