کیٹی پیری سے رومانوی تعلقات، جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ کا ردِعمل آگیا
سابق وزیر اعظم کے طلاق کے بعد کا ردعمل
اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا کے سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کی سابقہ اہلیہ صوفی گریگوار نے اپنے سابق شوہر کی امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے ساتھ رومانس پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار علی ظفر 8سال سے زیر سماعت ہتک عزت کیس جیت گئے، میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے جرمانہ
صوفی کا نظریہ
ایک پوڈ کاسٹ میں جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری سے متعلق سوال کے جواب میں صوفی نے کہا کہ سابق ساتھی کا کسی نئے شخص کے ساتھ دیکھے جانا کسی کے لیے بھی بس ایک عام احساس ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 6 ممالک کے سفرا نے صدر مملکت کو اسناد سفارت پیش کر دیں
احساسات اور ردعمل
صوفی نے کہا کہ ہم انسان ہیں اور چیزیں ہمیں متاثر کرتی ہیں یہ نارمل ہے، لیکن آپ کیسے ردِعمل دیتے ہیں، یہ آپ کی اپنی چوائس ہوتی ہے، میں کوشش کرتی ہوں کہ شور کے بجائے موسیقی سنوں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ٹرک الٹنے سے 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں
عوامی زندگی میں چیلنجز
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی زندگی میں موجود خبریں اور باتیں بعض اوقات ٹرگر بھی بن سکتی ہیں، مگر یہ بھی انسان ہونے کا حصہ ہے، میں ان جذبات کے ساتھ کیسے جینا چاہتی ہوں، یہ میرا فیصلہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینیٹر چک شومر کا ایران کیخلاف جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
جذبات کی اہمیت
انٹرویو میں صوفی کا کہنا تھا کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرے پاس جذبات نہیں یا میں روتی، ہنستی یا غصہ نہیں کرتی، میں بہت نرم دل انسان ہوں، لیکن جذبات اور ردِعمل کے درمیان جو فیصلہ ہوتا ہے، وہ میرے ہاتھ میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 40 سال سے زیر التواء مقدمات نمٹانے کے لیے ماڈل کورٹس کے ججز نامزد
اپنی مایوسیوں کا قبول کرنا
ٹروڈو کی سابق اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ میں خود کو مایوس ہونے دیتی ہوں، غصہ، اداسی سب محسوس کرنے دیتی ہوں، کیونکہ ایک مینٹل ہیلتھ ایڈووکیٹ کے طور پر مجھے معلوم ہے کہ ان جذبات کو محسوس کرنا کتنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا ایران کی اسٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کرنے کا دعویٰ
کیٹی پیری کا رشتہ
یاد رہے کہ کیٹی پیری نے جولائی 2025 میں اورلینڈو بلوم سے علیحدگی اختیار کی تھی، انہوں نے 25 اکتوبر 2025 کو جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے دیکھے جانے کے بعد اپنی نئی محبت کو عوامی سطح پر ظاہر کیا تھا۔
صوفی اور جسٹن کا تعلق
واضح رہے کہ صوفی گریگوار اور جسٹن ٹروڈو نے 2023 میں 18 سال کی شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔








