بہاولپور: ایم 5 موٹر وے پر بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکار جاں بحق
طرزِ حادثہ
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ایک بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھے سے ٹکر ماری۔
یہ بھی پڑھیں: شمسی توانائی کے بڑھتے استعمال کے باعث حکومت نے غریب پاکستانیوں پر ’قیامت‘ ڈھا دی
اہلکاروں کی ہلاکت
موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
فوری کارروائی
موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔








