مدینہ منورہ، ڈیزل ٹینکر اور بس کے تصادم میں 42 افراد جاں بحق
حادثے کی تفصیلات
مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مدینہ منورہ کے قریب ایک بس اور ڈیزل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: 180 یوم میں 10 ہزار مریضوں کو فری میڈیسن کی فراہمی کا ریکارڈ قائم
حادثے کے متاثرین
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے میں خواتین اور 11 بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ اندوہناک واقعہ بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ تصادم کے بعد بس اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں صرف ایک مسافر زندہ بچ گیا۔
عمرہ زائرین کی بس
یہ بس عمرہ زائرین کی تھی جو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جارہی تھی۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق بھارتی شہر حیدرآباد سے تھا۔








