وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججز جسٹس روزی اور ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا
حلف برداری کی تقریب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت کے مزید دو ججوں جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں۔
تقریب کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس امین الدین خان نے نئے ججز سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، حلف برداری میں وفاقی عدالت جج، آئینی عدالت ججز، لاء افسران و عدالتی اسٹاف شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
موجودہ ججز کی فہرست
وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقی نجفی، اور جسٹس کے کے آغا نے شرکت کی، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس انعام امین منہاس، جسٹس آصف، اور جسٹس اعظم خان بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی کی خواہش پر قوم پرامن احتجاج سے دستبردار نہیں ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی
نئے بنچوں کی تشکیل
علاوہ ازیں چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بنچ تشکیل دے دیئے۔ بنچ 1 میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔
وفاقی آئینی عدالت کے بنچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں جبکہ بنچ 3 میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان شامل ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت آج سے مقدمات کی سماعت کا آغاز کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو نے حملے پر قطر سے معافی مانگ لی
انتقال کی کارروائیاں
دوسری طرف وفاقی آئینی عدالت کے اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت میں آنے کے بعد عدالتی کمروں کی منتقلی کا عمل جاری ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر بدستور کورٹ ون میں سماعت کریں گے جبکہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کورٹ ٹو میں بیٹھیں گے۔
ججز کے نئے مقامات
کورٹ ٹو سے جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت، جسٹس میاں گل اورنگزیب کی عدالت میں منتقل کر دی گئی، آئینی عدالت کے ججز جسٹس عامر فاروق اور جسٹس حسن اظہر رضوی تھرڈ فلور پر بیٹھیں گے.








