وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی دورہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں تیز آواز میں گانے چلانے پر 12 افراد کو گرفتار کرلیا گیا
استقبال کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمت میں اضافہ، گھی سستا ہو گیا
کینٹ ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن
وزیراعظم آج کینٹ ریلوے سٹیشن کراچی کی اپ گریڈیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے جہاں جدید و بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے سٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں لین دین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا
نئی سہولیات کا تعارف
کراچی کینٹ سٹیشن پر سی آئی پی لاؤنجز اور ویٹنگ ایریاز قائم کیے گئے ہیں جب کہ لوگوں کی سہولت کے لیے ایکسیلیٹرز بھی انسٹال کیے گئے ہیں۔
مزید سہولیات
اس کے علاوہ کینٹ سٹیشن پر ایگزیکٹو واش رومز، اے ٹی ایم مشین اور مفت وائی فائی کی سہولت بھی متعارف کرادی گئی ہے۔








