اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کے لیے اللہ سے 6 ماہ مانگے تھے، اللہ تعالیٰ نے مجھے 2 سال 6 ماہ سے زائد وقت دیا؛ وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر کا بیان
مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6 ماہ مانگے تھے، اللہ تعالیٰ نے مجھے 2 سال 6 ماہ سے زائد وقت دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ
قانون ساز اسمبلی اجلاس میں شرکت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وہ قانون ساز اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہے ہیں، آج صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں شکر الحمدللہ۔
نیک خواہشات اور اقتدار کا اختتام
ان کا کہنا تھا کہ نئے آنے والوں کیلئے بھی نیک خواہشات، اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے۔ یہ دن خود پر خود مسلط کیا ہے۔ چودھری انوارالحق نے کہا کہ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6 ماہ مانگے تھے، اللہ تعالیٰ نے مجھے 2 سال 6 ماہ سے زائد وقت دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جانے کا فیصلہ 6 ماہ پہلے کیا تھا، آج آزادی کا دن ہے۔








