دہشت گرد احسان اللہ کا فتنہ، الخوارج سے متعلق بیان سامنے آگیا
احسان اللّٰہ کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آآن لائن) دہشت گرد احسان اللّٰہ نے فتنہ الخوارج سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ میرا نام احسان اللّٰہ ولد عبدالجنان قوم محسود ہے، فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر فوج کے خلاف اکساتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سپیل کی پیش گوئی کردی
دہشت گردی کی کارروائیاں
روزنامہ جنگ کے مطابق، دہشت گرد احسان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کمانڈر زبدری، مشتاق، گرنیڈ اور اسلام الدین کے لیے 3 سال سہولت کاری کی، ہم نے تتور میں پولیس سٹیشن اور بکتربند گاڑی پر حملے سمیت کئی کارروائیاں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی آئی ایم ایف کی حالیہ قسط کے اجرا میں کس نے رکاوٹ ڈالی؟ وزیرخزانہ نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے بتا دیا
نوجوانوں کی ذہن سازی
خارجی احسان اللّٰہ نے کہا کہ فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کرتے ہیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کو فوج کے خلاف دہشت گردی میں استعمال کرتے ہیں، اور خارجی کمانڈر ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری کی طرف بھی دھکیلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایک پروپیگنڈا جماعت ہے، عظمیٰ بخاری
دھوکہ دہی کا انکشاف
دہشتگرد احسان اللّٰہ نے کہا کہ خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے، حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انہیں دیکھا تو پتہ چلا پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ پہلگام، مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے بھارتی وزیر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا
پاک فوج کی عظمت
خارجی دہشتگرد کا کہنا ہے کہ میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5 وقت نماز پڑھتے دیکھا، میں نے نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے پاک فوج کا ساتھ دیں۔
تباہی کا احساس
دہشتگرد احسان اللّٰہ نے کہا کہ ہم ان خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔








