ایمی ایوارڈ یافتہ دی سمپسنز کے رائٹر چل بسے، موت کی وجہ بھی سامنے آگئی
ڈین مک گراتھ کا انتقال
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمی ایوارڈ یافتہ معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اور سٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل انتھونی مک گراتھ المعروف ڈین مک گراتھ فالج کے باعث چل بسے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چھٹی بار غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
تعلیم و پس منظر
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق، ڈین مک امریکی ٹی وی اور مزاحیہ تحریر کی دنیا میں ایک معتبر اور بااثر نام تھے۔ انہوں نے جاپانی اور چینی تاریخ و سیاست کی تعلیم حاصل کی، تاہم جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی کے باوجود وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کے لیے بورڈ آف پیس نے پانچ ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
پیشہ ورانہ کیریئر
ہارورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران، ڈین مک گراتھ MIT میں کمپیوٹر گیمز ڈیزائن کرنے میں بھی مصروف رہے۔ ہالی وڈ جانے سے قبل، وہ سرکاری ہسپتالوں، کلینکس اور ایمرجنسی وارڈز میں طویل عرصہ خدمات سرانجام دیتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا، 6 پاکستانی باکسرز بھی شامل
ٹی وی کی دنیا میں آغاز
ٹی وی کی دنیا میں ان کا باقاعدہ آغاز "سیٹر ڈے نائٹ لائیو" (SNL) میں لکھاری کے طور پر ہوا، جہاں انہوں نے کرس فارلے اور ایڈم سینڈلر جیسے معروف فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔ ڈین مک گراتھ نے کئی مشہور شوز کے لیے بھی تحریری خدمات انجام دیں۔
دی سمپسنز میں شمولیت
بعدازاں، وہ دنیا کے مقبول ترین اینیمیٹڈ سٹ کام "دی سمپسنز" کی ٹیم میں شامل ہوئے اور کئی اقساط کے شریک مصنف رہے۔ اسی کام پر انہیں ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔








