کراچی؛ گڈاپ دنبہ گوٹھ میں گاڑی کی سکوٹی کو ٹکر، ایک خاتون جاں بحق، دوسری زخمی
حادثہ کی تفصیلات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کے علاقے گڈاپ دنبہ گوٹھ میں گاڑی کی سکوٹی کو ٹکر کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دوسری زخمی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا: پنجاب حکومت
فوری معلومات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت سمیرا جبکہ زخمی کی رابعہ کے نام سے ہوئی۔ دونوں خواتین ایک ہی سکوٹی پر سوار تھیں اور ٹکر کے باعث نالے میں جاگریں۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔








