وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش
عدم اعتماد کی تحریک پیش
مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔ یہ تحریک رکن اسمبلی قاسم مجید کی جانب سے پیش کی گئی۔
بحث کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوئی۔ وزیراعظم انوار الحق نے کہا کہ اگر میرے دوست مجھ سے مشورہ کر لیتے تو شاید اس تحریک کی ضرورت نہ ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "27 ارکان پورے کریں، میں استعفیٰ دیتا ہوں۔"








