آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ملاقات، فوری ریلیف کے احکامات جاری
پنجاب پولیس کے آئی جی کی ملاقات
لاہور (طیبہ بخاری سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں فائیو جی تاحال تاخیر کا شکار، وجہ سامنے آ گئی
پولیس ملازمین کی درخواستوں پر کارروائی
تفصیلات کے مطابق، 08 انسپکٹرز لیگل کی ریگولرائزیشن سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ سابقہ لیڈی سب انسپکٹر شمیم اختر کی سروس بحالی کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف دینے کی ہدایت صادر کی گئی۔ کانسٹیبل کامران کی طبی مالی امداد کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔ اسی طرح لیڈی کانسٹیبل زینب لطیف کی مقدمہ میں ریکوری سے متعلق درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں “ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ
دیگر درخواستوں پر فوری احکامات
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کیے۔

یہ بھی پڑھیں: BYD گاڑی کو ڈمپر کی ٹکر : کتنا نقصان ہوا؟ کیا مارکیٹ میں پارٹس مل جاتے ہیں؟ آپ بھی دیکھیے
طبی امداد کی فراہمی
ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل عرفان علی کو موذی مرض کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ کانسٹیبل منیب الرحمٰن کو گھٹنے کی سرجری کیلئے 3 لاکھ روپے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل عطاء محمد کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔ اسی طرح سینئر ٹریفک وارڈن محمد نوید کو بھی علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ سب انسپکٹر محمد اشرف کو ہرنیہ کے علاج معالجے کیلئے 2 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی، بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ
مزید امداد کی تفصیلات
کانسٹیبلز حمید اختر، ذیشان اکرم اور صابر حسین کو علاج معالجے کیلئے 1 لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے۔ ٹریفک وارڈنز باقر رضا، شامان علی اور سیکیورٹی کانسٹیبل محمد آصف رشید کو بھی 1 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ اسی طرح سینئر ٹریفک وارڈن عابد حسین اور ہیڈ کانسٹیبل محمد عمیر کو 1 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ انسپکٹر محمد صدیق، انسپکٹر مظفر خان اور سب انسپکٹر وقار یونس کو بھی علاج معالجے کیلئے 1 لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کانسٹیبلز محمد فہیم اور کاشف منیر کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ سینئر ٹریفک وارڈن بابر رسول اور کانسٹیبل غضنفر عباس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار روپے فراہم کیے گئے۔
فنڈز کے اجراء کی منظوری
آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔








