سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن شیڈول جاری
الیکشن کا اعلان
اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقدس اوراق کی حرمت کے پیشِ نظر بڑا فیصلہ
شیڈول کی تفصیلات
شیڈول کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 9 دسمبر کو ہوگی۔ ’’آن لائن‘‘ کے مطابق امیدوار 20 اور 21 نومبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کیے جانے کیخلاف اپیلیں 27 نومبرتک دائر ہوں گی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔
نشست کی خالی ہونے کی وجہ
نشست مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان الحق صدیقی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔








