سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، شیڈول میں تبدیلی
تیسرے ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز
راولپنڈی(این این آئی) تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل (منگل 18 نومبر) سے ہوگا جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: پچھلے سال کے مقابلے موجودہ بجٹ میں ٹیکس کم کئے، وزیر خزانہ
شیڈول میں تبدیلی
’’ این این آئی ‘‘ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی اور تمام میچز راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرانا شیڈول اور وجوہات
پرانے شیڈول کے مطابق یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا ہے اور اب تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔








