میرے اثاثے جو آج ہیں وہ وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا، نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور
نئی وزارت عظمیٰ کی شروعات
مظفر نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ میرے اثاثے جو آج ہیں، وہ وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا۔ آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اللہ نے سیاسی ورکر کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی، یہ ذمہ داری صرف مجھ پر نہیں بلکہ ان سب پر ہے جنھوں نے مجھے ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے میرے والد پر وزرات عظمیٰ کی ذمہ داری ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: GHQ حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
سیاسی ذمہ داریاں اور چیلنجز
فیصل راٹھور نے مزید کہا کہ آج بلاول بھٹو نے مجھ پر اعتماد کیا اور ذمہ داری ڈالی۔ پہلی بار جانے والا وزیر اعظم آنے والے وزیراعظم کو خوش آمدید کہتا ہوا رخصت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی حقیقت ہے، جسے تسلیم کرنا ہوگا۔ عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کرنا ہے۔ کچھ مسائل حل ہو سکتے تھے، جس میں تاخیر ہوئی، بطور وزیراعظم میں عہد کرتا ہوں کہ میرے قلم سے تاخیر نہیں ہوگی۔
دوران انتخاب اخراجات کی وضاحت
فیصل راٹھور نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم مراعات یافتہ طبقہ ہیں مگر ہم سیاستدان ایسے نہیں ہیں۔ میرے والد نے ایک مکان بنایا، جسے میں نے الیکشن اخراجات کے لیے فروخت کیا۔








