28ویں آئینی ترمیم جلد لائی جائے گی، وہ بھی منظور ہوجائے گی، رانا ثنا اللہ
چنیوٹ میں رانا ثناء اللّٰہ کا بیان
چنیوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم جلد لائی جائے گی، وہ بھی منظور ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان آغا نے جنوبی افریقا کیخلاف کون سا ریکارڈ بنایا؟
عوامی ایشوز پر توجہ
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ 28ویں آئینی ترمیم عوامی ایشوز پر ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ترمیم پاس کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے اور ججز نے ان کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔
عدلیہ کے سیاسی ملوث ہونے پر تشویش
سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ایک جج کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ خود کو سیاسی احتجاج میں ملوث کرے، جن لوگوں نے استعفے دیے ہیں ان کے ذاتی مقاصد ہیں۔








