کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، آسیان کپیسٹی بلڈنگ کانفرنس میں شرکت

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے چیئرمین خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین، صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بچے بھوک سے مر رہے ہیں، غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے: عاصم افتخار

آسیان کپیسٹی بلڈنگ کانفرنس

صوبائی وزراء اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سیف سٹی میں جاری آسیان کپیسٹی بلڈنگ کانفرنس کے سیشن میں شرکت کی۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی مہمانوں میں لاؤس سے مسٹر سوکساون ہانیفوم، میانمار سے مسٹر من سو او، انڈونیشیا سے مسٹر زین الدین ہائر الدین کلّے اور مسٹر ہیری ولسن بُتار بُتار، ملائشیا سے مسٹر محمد اشرف بن عبداللہ، مشرق تیمور سے مسٹر الوارو مُونیز لوباتُو باریتو اور ویتنام سے مس تھانہ تھی تھو ہونگ شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کاڈرائیور شہری کا 45 ہزار مالیت کا کھانا اور برتن لے کر غائب ہوگیا

چیئرمین کابینہ کمیٹی کا خطاب

سیشن سے خطاب میں چیرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بیرون ممالک سے آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اپنے دور میں اس ادارے کی بنیاد رکھی۔ حکومتِ پنجاب ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کو مزید محفوظ بنا رہی ہے اور سیف سٹیز کا دائرہ کار صوبہ بھر تک پھیلایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی امن جرگہ کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اسپیکر سمیت 21 جرگہ ممبرز نے دستخط کئے

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کوششیں

یہ کانفرنس آپس میں علم سیکھنے اور بانٹنے کا موقع فراہم کرے گی۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی گمشدہ بچوں کی تلاش، ٹریفک مینجمنٹ اور خواتین کو احساس تحفظ فراہم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک

وزیر صنعت اور زراعت کی رائے

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ آسیان رکن ممالک کی جانب سے سیف سٹیز اتھارٹی کے ٹریننگ سیشنز میں شرکت صوبہ پنجاب کیلئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔

صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری شافع حسین نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے قیام امن کیلئے دن رات متحرک ہیں اور پنجاب میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب بچوں، خواتین اور معاشرے کے کمزور طبقات کی آواز بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ایل او سی پر جارحیت، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، متعدد چیک پوسٹیں تباہ

سیکرٹری داخلہ کا بیان

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سیشن کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے امن و امان کے قیام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا اور بہتری کا عمل مستقل جاری ہے۔

سیف سٹی میں خصوصی سیشنز

ترجمان نے بتایا کہ سیف سٹی میں اے آئی بیسڈ پولیسنگ، سمارٹ سرویلنس اور ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ عالمی فورم پر سیف سٹی کی سٹیزن سینٹرک سروسز کو کامیاب ماڈل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے اور کانفرنس میں لائیو ڈیمونسٹریشنز کے ذریعے بین الاقوامی تجربات کا تبادلہ کیا گیا۔

سیف سٹیز میں کانفرنس 17 سے 21 نومبر تک جاری رہے گی اور پاکستان اور ASEAN ممالک کے مابین ٹیکنالوجی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی۔ سیشن کے بعد چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹیز مستنصر فیروز نے کابینہ کمیٹی کو ادارے کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا اور بریفنگ دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...