عثمان بزدار کے والد سردار فتح بزدار کو ”ننھا سردار“ کہتا، صاحب مسکراتے،آفرین عمران خان پر کیسے شخص کا انتخاب کیا، تعویذوں سے حکومتیں نہیں چلائی جاتیں

مصنف کی تفصیلات

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 353

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے روس کیلئے 22 جون سے کارگو ٹرین سروس شروع کی جائے گی، وزیر ریلوے

لوکل کونسل سروس

لوکل کونسل سروس سے مراد وہ افسر اور عمال ہیں جو پنجاب کی مختلف مقامی حکومتوں کے اداروں میں مختلف امور انجام دیتے ہیں۔ 2007ء سے پہلے تک لوکل کونسل سروس میں تقریباً سبھی افسر بیک ڈور سے ہی نوکری میں آئے۔ ان کی حیثیت سیمی گورنمنٹ ملاز مین کی تھی۔ وہ سول سرونٹ کی definition پر پورا نہیں اترتے تھے۔ جب اے ڈی ایل جی کا دفتر ہر لحاظ سے تگڑا ہوا تو اس سروس کے افسران کو شش کر نے لگے کہ بطور اے ڈی ایل جی پوسٹنگ کروا ئیں لیکن الحمداللہ میری صاحب کے ساتھ 5 سالہ پوسٹنگ کے دوران لوکل کونسل سروس کا کوئی ایک بھی افسر لوکل گورنمنٹ میں پوسٹ نہ ہو سکا تھا۔

لوگوں نے کوشش بہت کی مگر میری اصولی مخالفت ان کے آڑھے آتی تھی اور صاحب کی مہربانی کہ وہ اس اصولی بات کی تائید کرتے اور ایسی کسی پوسٹنگ کی اجازت ہی نہ دیتے تھے۔ کئی بار کوئی سفارشی زور دیتا تو صاحب کہتے؛ "اس پوسٹنگ کی اجازت دینے سے شہزاداد صاحب ناراض ہوں گے اور یہ مجھے قبول نہیں۔" سر! آپ کی محبتوں کا میں مقروض ہوں۔ خوش رہیں۔ آمین۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی والوں کو شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ کسی کے جال میں نہ آئیں، حافظ نعیم الرحمان

دفتر کے وزیٹر

ہمارے دفتر ریگولر آنے والوں میں ملک احمد خاں، رشید بھٹی، ڈاکٹر فرخ، (یہ اپم پی ایز تھے) مشتاق کیانی، قاسم نون، (یہ وزراء تھے)، باجی پروین گل، باجی نسیم لودھی، صباصادق، (یہ خواتین کی نشستوں پر ایم پی اے تھیں) راجہ جاوید اخلاص (سابق ایم پی اے) وغیرہ شامل تھے۔ راجہ جاوید گوجر خاں کے رہنے والے اور صاحب کے پرانے دوست اور کولیگ تھے۔

مجھ سے بھی بڑی خوش دلی سے ملتے۔ اس وقت نائب ناظم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ راولپنڈی تھے۔ ضلعی ناظم راجہ طارق کیانی سے ان کی نہیں بنتی تھی۔ ہر دوسرے ہفتے لاہور آتے اور صاحب سے بہت سے اپنے کام کرواتے لیکن جب 2007ء کا جنرل الیکشن آیا تو پرویز الٰہی اور صاحب کے احسانات بھول کر یہ (ن) لیگ کے ہو گئے تھے۔ بے شک سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا اور ہمارے ہاں تو ویسے بھی نظریاتی سیاست ہے ہی نہیں، نہ ہی اس کی کوئی اہمیت ہے نہ ہی کوئی وقعت۔ ہماری سیاست صرف مفاد پرستی ہے یا انا پرستی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے حملہ کیا، عباس عراقچی

تحصیل ناظم سے وزارت اعلیٰ تک

عثمان بزدار تحصیل ناظم ٹرائیبل ایریا (tribal area) تھا۔ واجبی سی شخصیت میں کوئی کشش نہ تھی۔ ان کے والد سردار فتح بزدار اس وقت ایم پی اے تھے اور ان کے چھوٹے قد کی وجہ سے میں انہیں "ننھا سردار" کہتا تھا۔ یہ دفتر آتے تو میں صاحب سے کہتا؛ "سر! ننھا سردار آئے ہیں۔" صاحب نے ایک بار مسکراتے کہا تھا؛ "جسے آپ ننھا سردار سمجھتے ہیں ان میں بھی باقی قبائلی سرداروں والی ساری خوبیاں ہیں۔" بہرحال عثمان بزدار غیر فعال سے انسان تھے۔ گفتگو اور لیاقت میں "میڈ یاکر" (mediocre) تھے۔

میرے پاس دفتر آتا چائے کا کپ پیش کیا جاتا اور یہ کہتا؛ "شہزاد بھائی! صاحب سے ملاقات کرا دیں اور یہ درخواست بھی لکھا دیں۔" ان کے چائے پینے تک درخواست لکھی جاتی، صاحب سے ملاقات کراتا اور یہ چلے جاتے تھے۔ جاتے دفعہ ضرور کہتے "سائیں کبھی میرے علاقہ کا چکر لگائیں، کوئی خدمت ودمت، مہمان نوازی کا موقع دیں۔" یہ موقع آیا ہی نہ۔ اللہ کی شان کہ یہ شخص پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنا اور کارکردگی آپ کے سامنے ہے، البتہ اپنی اور اپنے گھر والوں کی خوب قسمت جگائی۔

آفرین عمران خاں پر بھی کہ کیسے شخص کا انتخاب کیا ملک کے سب سے بڑے صوبے کا انتظام چلانے کے لئے۔ تعویذوں سے حکومتیں نہیں چلا کرتیں۔ (جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...