بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے جھٹکے کی خبر
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کے بیانات پرعظمیٰ بخاری کا رد عمل بھی آ گیا
زلزلے کی تفصیلات
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع کیچ میں پیر کی شب نو بجکر 56 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز تربت کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر تھا۔
ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ
کیچ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔








