پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، چین
چین اور پاکستان کا تعاون
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر نے ملاقات کی اور انسداد دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسی دہشتگرد تنظیم سے بات نہیں کرنی چاہیے، کوئی خطے میں اپنی بدمعاشی ثابت کریگا تو پاکستان بھر پور جواب دیگا: سپیکر پنجاب اسمبلی
اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت
چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گے۔
پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے، پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔








