اقبال سنگھیڑا کو ایک معروف یوٹیوبر کے ساتھ والی بیرک میں رکھا گیا تھا، اجمل جامی کا دعویٰ
اجمل جامی کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن اجمل جامی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق اے ڈی سی آر اقبال سنگھیڑا کے یورپ جانے والی کہانی میں دم نہیں ہے، انہیں "بڑے گھر" والے ساتھ لے گئے ہیں، وہ کچھ دنوں کے بعد نمودار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو جلانے پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے، جہیز نہ لانے پر اپنی بیوی کو مارنے والے ملزم شوہر کا بیان
یوٹیوب وی لاگ کی تفصیلات
یوٹیوب پر اپنے وی لاگ میں اجمل جامی نے دعویٰ کیا کہ اقبال سنگھیڑا جیل کی جس بیرک میں تھے، اس سے اگلی بیرک میں ایک مشہور یوٹیوبر کو رکھا گیا ہے۔ اقبال سنگھیڑا کے یوٹیوبر کے ساتھ اچھے تعلقات چل رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 10 سالہ بچہ رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنسنے سے جاں بحق
معروف سیلون کا ذکر
ان کے مطابق اقبال سنگھیڑا کو جمعرات کو لاہور کے پوش علاقے میں ایک معروف سیلون میں لیجایا گیا، جہاں انہوں نے زلفوں کی تراش خراش کرانا تھی۔ وہاں ان کے جیل میں ہمسائے کے بھائی بھی موجود تھے۔ وہاں سے انہیں "بڑے گھر" کے لوگ ساتھ لے گئے۔
تحقیقات اور ممکنہ نتائج
اجمل جامی کا کہنا تھا کہ اقبال سنگھیڑا کے کیس کی اینٹی کرپشن تحقیقات کر رہا تھا لیکن مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے تھے اور بڑے لوگوں تک ہاتھ نہیں پہنچ رہا تھا۔ اس لیے "بڑے گھر" نے مداخلت کی۔ اطلاع یہ ہے کہ وہ چند دنوں بعد نمودار ہوں گے اور ان پر ایک بھاری بھرکم مقدمہ درج ہوگا اور وہاں سے اصل کہانی چلے گی。








