علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن ٹیم کی شاندار کارکردگی، وزراء کا اچانک معائنہ، اوورسیز پاکستانیوں کی زبردست خراجِ تحسین
میجر وزراء کا دورہ
برسلز (نمائندہ خصوصی) گزشتہ شب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے امیگریشن ہال میں ایف آئی اے امیگریشن ٹیم کے لیے ایک باوقار موقع اس وقت پیدا ہوا جب وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر برائے سمندر پار پاکستانیوں نے اچانک دورہ کیا۔ وزراء کی آمد کا مقصد امیگریشن عملے کی کارکردگی، آپریشنل معیار، مسافروں سے نمٹنے کے طریقہ کار، قانونی و محفوظ سفر کے انتظامات اور بالخصوص انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی فضائی حدود عارضی طور پر بند ، ایئرپورٹس اتھارٹی کا اعلان
ایف آئی اے کا کردار
وفاقی وزراء کے اچانک معائنے کے وقت ایف آئی اے کے افسران بشمول نوجوان آفیسر اویس صفدر پوری یکسوئی اور ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی انجام دے رہے تھے اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خود کاؤنٹر پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ، پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کا اہم کھلاڑی مبینہ طور پر زخمی ہو گیا
معائنے کے نتائج
دورے کے دوران وزراء نے دو آف لوڈنگ کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دونوں فیصلوں کو مکمل طور پر درست، قانون کے عین مطابق اور امیگریشن قواعد کے مطابق قرار دیا گیا۔ پیشہ ورانہ کارکردگی پر وزراء نے متعلقہ افسران کو نقد انعام بھی دیا، جس سے ٹیم کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ڈرگ کنٹرول ونگ نے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ غیر رجسٹرڈ ادویات قبضہ میں لے لیں
پیشہ ورانہ انتظامات کی تحسین
معائنے کے دوران تمام امیگریشن کاؤنٹر فعال رہے، ہال میں مکمل نظم و ضبط برقرار رہا اور آپریشنز بلا تعطل جاری رہے۔ دورے کے بعد مختلف ایئرپورٹ ڈپارٹمنٹس کے افسران نے انفرادی طور پر ایف آئی اے کی ٹیم کے مربوط، پُرسکون اور پیشہ ورانہ انتظامات کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: حناء آفریدی کی پہلی ڈھولکی کی رنگا رنگ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئی
فخر کا لمحہ
ایف آئی اے امیگریشن ٹیم کے مطابق اس اہم معائنے کے دوران ڈیوٹی انجام دینا باعثِ فخر تھا۔ ٹیم نے عزم ظاہر کیا کہ وہ آئندہ بھی دیانت داری، نظم و ضبط اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتی رہے گی، تاکہ مسافروں کے محفوظ سفر اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سال کے 365 دن کیفے چلانے والی 100 برس کی خاتون، 1958 سے کوئی چھٹی نہیں کی
اوورسیز پاکستانیوں کی تعریف
اوورسیز پاکستانیوں نے بھی لاہور ایئرپورٹ پر فراہم کی گئی سہولیات کو سراہا اور ایف آئی اے آفیسر اویس صفدر کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہر موقع پر عوام کی خدمت اور ملک کا نام بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے وزراء کے اچانک دورے کی پالیسی کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔
حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی
اوورسیز پاکستانیوں نے اس امر پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ وزراء کے آنے سے پہلے ہی ایف آئی اے کے افسران مسافروں کے مسائل کے حل کے لیے خود موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے محنتی اور مخلص افسران قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی بے حد ضروری ہے۔








