بزمِ بزرگان ریاض کی تقریب، پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد کی شرکت
بزمِ بزرگانِ ریاض کی شاندار محفل
ریاض (وقار نسیم وامق) بزمِ بزرگانِ ریاض نے اپنی درخشاں روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک شاندار اور پررونق محفل کا اہتمام کیا، تقریب میں علم و ادب، سیاسی و سماجی اور کاروباری دنیا کے معتبر افراد یکجا ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھی بھارت کو اپنے جوابی فیصلوں سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا
میزبانی اور صدارت
تقریب کے میزبان ڈائریکٹر مکتبہ دارالسلام فضیلة الشیخ مولانا عبدالمالک مجاہد تھے، صدارت چیئرمین بزمِ بزرگانِ ریاض بابائے ریاض قاضی محمد اسحاق میمن نے کی جبکہ نظامت کے فرائض سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق نے بخوبی ادا کئے۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کی کلب ورلڈکپ میں شرکت کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
مہمانانِ خصوصی
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں لاہور سے پاکستانی کمیونٹی ریاض کے دیرینہ ساتھی اور ادبی و سماجی شخصیت محمد تنویر میاں، پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری برائے مڈل ایسٹ سنیئر سیاستدان محمد خالد رانا، کراچی سے تشریف لانیوالے معروف سنیئر شاعر شجاع الزمان خان شاد اور تولین سویٹس کے روحِ رواں چوہدری عابد شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما اپنے قریبی دوستوں کو بتارہی ہے کہ علیمہ خان میرے بچوں کو بہکارہہی ہے: نصرت جاوید کا دعویٰ
کلامِ محمد تنویر میاں
محمد تنویر میاں نے پرتاثیر حمدیہ و نعتیہ کلام پیش کرکے سامعین کے دلوں کو نورِ ایمان سے منور کر دیا۔ ہر مصرعہ میں عقیدت کی خوشبو اور ہر لفظ میں محبتِ الٰہی و رسالتٌ کی روشنی جھلکتی رہی۔ حاضرین نے نہ صرف ان کے کلام کو دل کی گہرائیوں سے سراہا بلکہ دیر تک وجدانی کیفیت میں محو رہے۔
محمد تنویر میاں نے اس موقع پر کلامِ فیض بھی پیش کیا، جس نے محفل کو ایک فکری رنگ سے آشنا کیا۔ فیض کے اشعار کی تاثیر اور تنویر میاں کی دلنشین آواز نے سامعین کو مسحور کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ کے خدشات، نیا ٹیکس لگائے جانے کا امکان، آئی ایم ایف سے اجازت طلب
نئی آوازیں
اس موقع پر ناظمِ تقریب وقار نسیم وامق نے اشعار جبکہ نوجوان شاعر اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عالمی حلقۂ فکر و فن کامران حسانی نے اپنی نظم “اہلِ ریاض کے نام” پیش کی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔
کراچی سے تشریف لانے والے سنیئر شاعر شجاع الزمان خان شاد نے اپنا منتخب کلام پیش کرکے نہ صرف حاضرین کے دلوں کو موہ لیا بلکہ محفل کو ادبی جمالیات اور فکری رفعت سے مالا مال کر دیا۔ ان کے اشعار میں وہ تاثیر تھی جو دلوں کو چھو جائے اور وہ نغمگی تھی جو دیر تک سماعتوں میں گونجتی رہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زمین بوس ہونے والی عمارت میں کتنے خاندان رہائش پذیر تھے؟ علاقہ مکین کا اہم بیان
سیاسی بصیرت
سنیئر سیاستدان محمد خالد رانا نے اپنی گفتگو میں سیاست، ادب اور سماج کو ایک دوسرے کا لازمی جزو قرار دیا، ان کے خیالات میں وہ گہرائی اور بصیرت تھی جو نہ صرف سیاسی شعور کو جِلا بخشتی ہے بلکہ ادب کی لطافت اور سماج کی ضرورت کو بھی یکجا کرتی ہے۔
انہوں نے سماج کو ان دونوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی قیادت وہی ہے جو عوامی خدمت کو ادب کی لطافت اور سیاست کی بصیرت کے ساتھ آگے بڑھائے۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایئرپورٹ دور ہونے کی شکایت جلد حل کر دی جائے گی، پی آئی اے کنٹری مینجر جان محمد مہر
تجربات کی شیئرنگ
پاکستانی کمیونٹی ریاض کی کاروباری دنیا کے معتبر نام چوہدری عابد نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنی محبت و خلوص کے ساتھ تولین سویٹس کی لذیذ مٹھائیوں سے محفل میں مٹھاس بھر دی۔ انہوں نے کہا کہ بزمِ بزرگان کی محافل کا انعقاد باقاعدگی سے ہونا چاہئے تاکہ وارثان ان کے علم اور تجربہ سے استفادہ حاصل کرتے رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد اشفاق بدایونی کی دوسری کتاب “عابد اسکوائر” کی جلد رونمائی متوقع
قرآن کی طرف رغبت
تقریب سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے میزبان فضیلة الشیخ مولانا عبدالمالک مجاہد نے حاضرین کو قرآنِ کریم کی جانب راغب ہونے کی تلقین کی۔ ان کی گفتگو کا مرکز آپسی لڑائی جھگڑوں سے بچنا اور باہمی پیار و محبت و یگانگت کو فروغ دینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے ایران کے رہبر اعلیٰ خامنہ ای کی جان بچالی، روئٹرز کا دعویٰ
شکریہ اور دعا
چیئرمین بزمِ بزرگانِ ریاض قاضی محمد اسحاق میمن، صدر ڈاکٹر محمود احمد باجوہ، نائب صدر مخدوم امین تاجر اور سیکرٹری جنرل وقار نسیم وامق نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اس روایت کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ موبائل فونز جن پر اب سے یوٹیوب نہیں چلے گی، بڑا اعلان ہو گیا
تقریب کی خاص مناسبتیں
تقریب میں صدر پاک میڈیا فورم ذکاء اللہ محسن اور ڈائریکٹر مکتبہ دارالسلام مولانا عبدالمالک مجاہد کی سالگرہ بھی منائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات، آئی ٹی کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط
فرحت بخش تحفہ
بزمِ بزرگانِ ریاض کی محفل میں مولانا عبدالمالک مجاہد نے دارالسلام کی جانب سے تمام حاضرین کو کتاب کا خوبصورت تحفہ پیش کیا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
عشائیے کا اہتمام
آخر میں میزبان کی جانب سے حاضرین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔








