سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دل کے عارضے میں مبتلا معصوم زینب سے رابطہ، ذمہ داری اٹھالی، آپریشن آج متوقع
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا فوری ایکشن
پشاور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے معصوم زینب جو دل کے عارضے میں مبتلا ہے سے فون پر رابطہ کیا اور اُن کے پاس گاڑی بھیج کر انہیں اپنے دفتر مدعو کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جلد دوبارہ دنیا کی 24 ویں معیشت بن کر ابھرے گا: وزیر خارجہ اسحاق ڈار
زینب کا شکوہ
واقعات کے مطابق چھوٹی سی زینب نے وزیراعلیٰ سے بڑی بے جھجک اور معصومیت سے شکوہ کیا, "میں بیمار ہوں، لیکن آپ نے میرا نہیں پوچھا!" یہ سن کر وزیراعلیٰ نے نہایت پیار اور شفقت سے اُس سے معذرت کی اور اسے یقین دلایا کہ ہر قدم پر حکومت اُس کے ساتھ ہے۔
علاج کے احکامات
وزیراعلیٰ نے فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال میں زینب کے فوری علاج کے احکامات جاری کیے اور اس کے مکمل علاج کی ذمہ داری بھی خود لے لی۔ بتایا گیا ہے کہ انشاء اللہ آج زینب کی سرجری ہوگی, دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اسے مکمل شفا عطا فرمائے اور وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹ آئے۔








