مائیکروسافٹ نے طلبہ کے لیے مائیکروسافٹ 365 پرسنل اور کوپائلٹ کی سال بھر کی مفت رسائی کا اعلان کر دیا۔
مائیکروسافٹ کی نئی پیشکش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مائیکروسافٹ نے طلبہ کے لیے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنے Microsoft 365 Personal سبسکرپشن کو کوپائلٹ کے ساتھ مکمل ایک سال کے لیے بالکل مفت دستیاب کر دیا ہے، جو عام طور پر دی جانے والی تین ماہ کی ٹرائل سے کہیں زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی جانب سے پرتپاک استقبال، سلامی دی
پیشکش کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق یہ پیش کش گوگل، اوپن اے آئی اور پرپلیکسیٹی کی جانب سے طلبہ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے مماثلت رکھتی ہے۔ یہ پیش کش اُن طلبہ کے لیے ہے جنہوں نے ہائی اسکول مکمل کر لیا ہو اور اس وقت کسی انڈرگریجویٹ یا پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں زیرِ تعلیم ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی نواز محمود خلیل کی ضمانت، کیا رہائی ہوگی؟
اہلیت کی شرائط
جو طلبہ کسی رجسٹرڈ ڈگری پروگرام کا حصہ نہیں ہیں، وہ اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ سائن اَپ پیج پہلے ہی فعال ہے، اور طلبہ فوراً 12 ماہ کی سبسکرپشن حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم یہ آفر 30 نومبر کے بعد ختم ہو جائے گی۔
One year. Zero cost. All the Copilot magic. ✨
College students get Copilot + Microsoft 365 Personal for free for 12 months – offer ends 11/30.
Learn more: https://t.co/Wzc2MaED9b pic.twitter.com/H3egTkIgIH
— Microsoft Copilot (@Copilot) November 12, 2025
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عہد، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخ کی سب سے بڑی دفاعی ڈیل طے پاگئی، مالیت جان کر ہوش اڑجائیں
سبسکرپشن کی خصوصیات
مائیکروسافٹ کے مطابق، 365 Personal ایک فرد کے لیے مخصوص ہے اور اسے شیئر نہیں کیا جا سکے گا۔ طلبہ بیک وقت پانچ ڈیوائسز پر لاگ اِن ہو سکیں گے، چاہے وہ کمپیوٹرز ہوں، موبائل فون یا ٹیبلٹس۔ اس میں مائیکرو سافٹ 365 کی تمام ایپس کے پریمیم فیچرز بالکل مفت دیے جا رہے ہیں۔
مقصد
محدود وقت کی اس پیش کش کا مقصد طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں، تحقیق اور پروڈکٹیویٹی میں مضبوط ٹیکنالوجی ٹولز فراہم کرنا ہے۔








