امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
امریکی سفارتخانے کا دورہ اڈیالہ جیل
راولپنڈی (ڈیلی ہاکستان آن لائن) امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔ وفد میں چیف کونسل افسر ٹریسی زیپی، سیکیورٹی افسر اسامہ حنیف اور آمنہ بی بی شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک فساد کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے امریکہ میں فیلڈ مارشل کیخلاف مہم چلائی: عظمٰی بخاری
قونصلر رسائی
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی سفارت خانے کے وفد کو قیدی محمود احمد اعوان تک قونصلر رسائی دی گئی، وفد کو امریکی شہری محمود احمد اعوان سے ملاقات کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کو چیلنج کرتا ہوں، شفاف انتخابات کروا کر آپ صرف 10 نشستیں جیت کر دکھا دیں، اسد قیصر
محمود احمد اعوان کا پس منظر
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی شہری محمود احمد اعوان تھانہ روات میں درج مقدمے میں قید ہیں۔
وفد کی واپسی
امریکی سفارت خانے کا 3 رکنی وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔








