بنگلہ دیش خواتین کرکٹ ٹیم کا بھارت کا دورہ ملتوی، بھارتی میڈیا نے وجہ بتا دی
بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا بھارت کا دورہ ملتوی
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا بھارت کا دورہ ملتوی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: نصف شب بیت گئی، مگر مصر کے بازاروں میں ابھی تک ٹھیک ٹھاک رونق میل تھا، رقص گاہوں میں بیلے ڈانس کی مخصوص دھنیں بج رہی تھیں
بی سی بی کی تصدیق
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق، ترجمان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ویمنز ٹیم کے دورۂ بھارت کی ملتوی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے خط کے ذریعے ہمیں آگاہ کیا ہے، خط میں دورے کو ری شیڈول کرنے کی معلوومات فراہم کی گئی ہیں۔ دورے کو ملتوی کرنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل سامنے آگیا، پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا۔
سیاسی تناؤ کی ممکنہ وجہ
بھارتی میڈیا کے مطابق، بنگلہ دیش کا دورۂ بھارت ملتوی ہونے کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ ہے۔
متوقع میچز کی تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق، بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے دسمبر میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ کرنا تھا۔ بنگلہ دیش اور بھارت ویمن ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ایف ٹی پی کا حصہ ہے۔ بھارتی بورڈ نے اگست میں بھارتی مینز ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش بھی ملتوی کیا تھا۔ بھارتی ٹیم اب اگلے سال ستمبر میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔








