بنوں، تھانہ بسیہ خیل کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا
خودکش بم دھماکہ بنوں میں
بنوں (آئی این پی) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب دوہ غوڑا پل پر موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ حملے میں خودکش بمبار کے علاوہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل اور ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناقص تفتیش کی وجہ سے تکنیکی بنیاد پر شک کا فائدہ ملزمان کو دینا پڑتا ہے، جسٹس محسن کیانی
پولیس کی تحقیقات
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صرف خودکش حملہ آور مارا گیا، مزید کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا۔ پولیس نے دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کی کردار کشی ایک سازش کے تحت کی جاتی ہے، ہماری حکومت عوام دوست حکومت ہے، بلاول بھٹو زرداری
ڈی آئی جی بنوں کا بیان
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگرد دوا غاڑہ پل پر آئی ای ڈی نصب کر رہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوا جس سے وہ خود نشانہ بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ نئی قانون سازی 26ویں آئینی ترمیم کی توہین، عدالت میں چیلنج کریں گے، مولانا فضل الرحمان
بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
سجاد خان نے بتایا کہ 8 سے 10 کلو بارودی مواد کی آئی ای ڈی پولیس کیلئے نصب کی جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز پولیس اور شہریوں نے لکی بانڈری پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا، جس کی قیادت ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے کی تھی۔
عوام اور پولیس کا اتحاد
سجاد خان نے بتایا کہ عوام نے بھی اس آپریشن میں پولیس کے شانہ بشانہ بھرپور حصہ لیا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پولیس کا یہ اتحاد اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ان شا اللہ عوامی طاقت سے ہی دہشتگردوں کا خاتمہ کریں گے۔








